افشاں سرور نے ایل ایل بی میںگولڈ میڈل حاصل کر لیا
میرپور ( نمائندہ خصوصی)ممبر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن محترمہ افشاں سرور ایڈووکیٹ نے ایل ایل بی میں پہلی پوزیشن حاصل کر نے پر گولڈ میڈیل حاصل کر لیا ۔وکلا و عزیز و اقارب کی مبارکباد ۔تفصیلات کے مطابق آزاد جموں وکشمیر کی سب سے بڑی ایڈووکیٹ نے گزشتہ دنوں مسٹ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے کنوکشن میں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود احمد خان سے ایل ایل بی سیشن2011-2016کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر گولڈ میڈل وصول کیا جس پر افشاں سرور ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا امتیاز حسین راجہ ایڈووکیٹ ،طیبہ ایڈووکیٹ ،راشد محمود ایڈووکیٹ ،سمیت عزیز و اقارب نے مبارکباد دی۔ اور اس بات کی امید ظاہر کی کہ افشاں سرور ایڈووکیٹ نے جس طرح تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے اسی طرح شعبہ وکالت میں بھی پسے و مظلوم عوام کے حقوق کی جنگ لڑ کر اپنا بہترین کردار ادا کرینگی ۔