یونین کونسل 88لکھن کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پانی کی عدم فراہمی اور بلوں کی وصولی پرشہری پھٹ پڑے یونین کونسل 88لکھن کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے علاقہ کے مکینوں نے بتایاکہ یو سی کی متعدد آبادیوں لکھن ،قائد اعظم کالونی ،بہار کالونی ،لالہ رخ کالونی ،نیازی محلہ سمیت دیگر علاقوں میں کافی عرصہ سے پانی کی فراہمی جزوی ہو رہی ہے جس سے علاقہ مکینوں کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات درپیش ہیں اہلیان علاقہ نے مزید بتایاکہ پانی کی عدم فراہمی کے حوالے سے منتخب عوامی نمائندوں کو آگاہ کر کے ان سے مدد طلب کی گئی لیکن لگتا ہے ان کی ایم ڈی واسا تک رسائی ہی نہیں ہے۔