نیو انارکلی پولیس کی کارروائی چور گینگ کے دو ملزم گرفتار
لاہور (سٹاف رپورٹر) ایس پی سٹی علی رضا کے احکامات پر ایس ایچ او نیو انارکلی چوہدری نوید اعظم نے خطرناک چور گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں چھینی گئی موٹر سائیکل ،ہزاروں روپے نقدی و قیمتی سامان برآمد کر لیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔