مولانا تاج محمد کی زیر صدارت جے یو آئی ( ف) راولپنڈی کی مجلس عاملہ کا اجلاس
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) جمعیت علمائے اسلام ( ف) راولپنڈی کی مجلس عاملہ کا اجلاس مولانا تاج محمد کے زیر صدارت گلزار قائد میں منعقد ہو۔ اجلاس میں 13 مئی کو متحدہ مجلس عمل کے مینار پاکستان کے جلسے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔جمیعت علمائے اسلام ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوںکو ہدایت کی گئی کہ تمام یونٹوں سے گاڑیوں کے قافلے بھر پور شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس 2018 کے انتخابات کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ یہ کانفرس پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کانفرنس ہو گی ۔ اس سلسلے میں 11 مئی کو جمعیت علمائے اسلام ضلع راولپنڈی کے مجلس عمومی کا اجلاس کامران مارکیٹ صدر منعقد ہو گا اور تمام تحصیل کے صدور اور جرنل سیکریٹری اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ اجلاس میں جنرل سیکریٹری ارشد عباسی ڈاکٹر ضیا الرحمان امازئی، مولانا ضیا بشیر، زبیر عباسی،مفتی جاوید مدنی اور ضیا اللہ خان نے شرکت کی۔