لاہورہائیکورٹ کا چھ سو سے زائد سول ججز کی خالی آسامیوں پر رواں ہفتے براہ راست بھرتی کرنے کا فیصلہ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور سمیت صوبہ بھر کے وکلا کے لئے بڑی خوشخبری‘لاہورہائیکورٹ نے چھ سو سے زائد سول ججز کی خالی آسامیوں پر رواں ہفتے براہ راست بھرتی کرنے کا فیصلہ۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد یاورعلی کی منظوری کے بعد رواں ہفتے سول ججز کی بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی جائیں گی اور وصولی کی آخری تاریخ دوجون ہوگی، بی اے ایل ایل بی، دو سالہ وکالت، بائیس سے پنتیس سال کی عمر کے حامل وکلا درخواستیں دینے کیاہل ہوںگے۔