رائے ونڈ:دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، بالکونی سے جھانکنے والا نوجوان گولی لگنے سے زخمی
رائے ونڈ (نامہ نگار) مین بازار میلاد چوک میں دومتحارب گروپوں کی اندھا دھند فائرنگ مکان کی بالکونی سے جھانکنے والا 29 سالہ نوجوان ارسلان ارشد گولیوں کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا۔ تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل، موقع پر اسلحہ سے بھری گاڑی پولیس نے قبضہ میں لے لی۔ متحارب گروپ فائرنگ کرتے فرار ہوگئے لوگ دکانیں کھلی چھوڑ کر بھاگ نکلے۔