مکرمی! کمشنر لاہور ڈویژن کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت، ایکسپوسینٹر، لاہور سے رنگ روڈ (کینال بنک کے متوازی) ایک سڑک بنانے کا پلان بنا رہی ہے۔ اس پلان میں دوسری آبادیوں کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی کے تقریباً چوبیس (24) اساتذہ کرام کے پلاٹ بشمول مکانات بھی (جوکہ پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز ہاو¿سنگ سکیم فیز/ ٹاو¿ن- میں واقع ہیں) سڑک کی زد میں آ رہے ہیں۔ اس وجہ سے لاہور ڈویلپمینٹ اتھارٹی نہ تو اساتذہ کرام کو مکانات کی تعمیرات کرنے اور نہ ہی پلاٹوں کو بیچنے کی اجازت دے رہی ہے۔ یہ پلاٹ/ مکانات جامعہ پنجاب کے اساتذہ کی زندگی کی کل جمع پونجی ہیں ان پلاٹ/ مکانات کے بیشتر مالکان اساتذہ کرام یا تو ریٹائرڈ ہو چکے ہیں یا ہونے والے ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ کرام سخت ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔جناب وزیراعلیٰ پنجاب سے التماس ہے کہ اس سڑک کی تعمیر کو روکا جائے یا مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ (جو کہ ڈیڑھ کروڑ روپے فی کنال بنتا ہے اور کارنر پلاٹ والوں کو 10% زیادہ) دیا جائے تا کہ وہ کہیں اور پلاٹ / مکانات خرید کر رہائش اختیار کر سکیں مزید برآں یہ درخواست کی جاتی ہے کہ یہ فیصلہ جلد از جلد کیا جائے تاکہ متاثر ہونے والے افراد اساتذہ کرام اس ذہنی دباو¿، جلد از جلد چھٹکارا پا سکیں۔(پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود، ادارہ کیمیاءجامعہ پنجاب، لاہور، 0333-4206465)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38