کراچی، 2 کمسن بھائیوں اور 3 موٹرسائیکل سواروں سمیت 6 افراد حادثات میں جاںبحق
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوںمیں ٹریفک ودیگر حادثات میں دو کمسن بھائیوں سمیت چھ افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ دونوں کمسن بھائی 5 سالہ حماد اور 7 سالہ حماس ولد شان غنی گڈاپ کے علاقے میں سپر ہائی وے کے نزدیک واقع وائٹ واٹر پارک میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوئے جہاں وہ گھر والوں کے ساتھ پکنک منانے گئے تھے۔ گڈاپ ہی کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان 24 سالہ اسامہ بھی ہلاک ہوگیا۔جب کہ بوٹ بیسن کے علاقے میں مائی کلاچی ر یلوے پھاٹک کے نزدیک تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد26سالہ جاوید علی اور 40 سالہ راحیل ہلاک ہوگئے۔ اس کے علاوہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری کے کیمیکل ٹینک کی صفائی کے دوران ایک مزدور24سالہ دینو دم گھٹنے سے ہلاک اور دوسرا 26 شگن بے ہوش ہوگیا تاہم ا س کی جان بچالی گئی۔
کراچی/ حادثات