نوازشریف‘ مریم اور کیپٹن صفدر کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ )اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج پیر کو دوبارہ شروع ہوگی۔ ایون فیلڈ ریفر نس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل امجد پرویز نیب کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر پر جرح کریں گے، نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر عدالت میں پیش ہونگے ، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے ، عدالت العزیزیہ سٹیل ریفرنس اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءکا بیان قلمبند کرنے سے متعلق فیصلہ کرے گی ۔
نیب ریفرنسز سماعت