آج سے ملک بھر میں پولیو ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پولیو تدارک کے لیے قائم ادارے، نیشنل ایمرجنسی اپریشنز سینٹر نے کہا ہے کہ آج سے ملک بھر میں پولیو ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت 5 سال تک کی عمر کے 2 کروڑ 38 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ وزیر اعظم کی ترجمان برائے پولیو تدارک پروگرام، سینیٹر عائشہ رضا فاروق کا کہنا ہے کہ صحت کے دوسرے شعبوں کی طرح پولیو کے تدارک کی اس مہم کو بھی کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لیے مربوط حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے تاکہ اس موذی وائرس کا پاکستان کی سرحدوں سے ہمیشہ کے لیے خاتمہ کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہمارے بچے ایک محفوظ اور صحت مند معاشرے میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔اس مہم میں 1 لاکھ 61 ہزار کے قریب صفِ اول کے پولیو ورکرز حصہ لیں گے جو آئندہ پانچ روز کے دوران گھر گھر جا کر ہر بچے کو پولیو سے بچاو¿ کی محفوظ اور موثر ویکسین کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔ سینیٹر عائشہ رضا کا کہنا تھا کہ ہماری کامیابی ان مہمات کے انعقاد کی انتظامیہ اور پولیو ورکرز کے ساتھ ساتھ والدین اور بچوں کی نگہداشت پر مامور افراد پر بھی منحصر ہو گی جو پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو حفاظتی ویکسین کی دو خوراکیں پلانے کا عمل یقینی بنانے میں ہمیں اپنا بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔ حکومتِ پاکستان کے زیر انتظام ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹیز بھی اس ویکسین کی منظوری دے چکی ہیں۔ 2014ء سے اب تک پاکستان میں پولیو سے متاثرہ کیسز کی تعداد میں مجموعی طور پر 97 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ سینیٹر عائشہ رضا فاروق علاقہ عمائدین، کمیونٹی کے افراد اور بچوں کے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صحت محافظوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے دو حفاظتی قطرے پلانے کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔
´´´´´´ؑسےنےٹرعائشہ رضا