ہری پور‘ تین معصوم بچیوں کو ماں سمیت زہر دیکر قتل کردیاگیا
ہری پور(نامہ نگار)تھانہ خانپور کی چوکی پنڈمنیم کی حدودموضع قطبہ میں تین معصوم بچیوں کو ماں سمیت زہر دے کر قتل کردیاگیا چوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پر پورے علاقہ کی فضا سوگوار ہے تفصیلات کے مطابق ہری پور تھانہ خانپور کی چوکی پنڈ منیم کی حدود قطبہ کے رہائشی مختلف مقدمات میں تھانہ سٹی اور تھانہ خانپورکو مطلوب شفاقت عرف کنوا کی اہلیہ اور تین بچیاں گھر میں اکیلی تھیں کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے چاروں کو زہر دے کر قتل کردیا قتل ہونے والوں میںصدف اختر زوجہ شفاقت عمر 45سال، ایمان شہزادی دختر شفاقت عمر 9سال،ذرکہ شہزادی دختر شفاقت ذمان عمر 7سال زینب شہزادی عمر 5 سال دختران شفاقت زمان ولد چنن دین سکنہ قطبہ شامل ہیں شفاقت زمان نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور یہ اس کی پہلی بیوی تھیں شفاقت کے خلاف تھانہ خانپور میں چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج ہے جس میں وہ کافی عرصہ سے مفرور ہے گزشتہ رات اس کے گھر میں نامعلوم افراد نے گھس کر اس کے بیوی بچوں کو رسیوں سے باندھ کر انھیں زہریلا جوس پلایا جس سے ان کی اموات واقع ہوئیں پولیس کو لاشوں کے پاس سے جوس کے خالی ڈبے ملے ہیں جنہیں قبضہ میں لے لیا گیاخان پور پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے
زہر دیکر قتل