نو از شریف قومی سلا متی کے اداروں کونہ کو سیں ، ثروت قادری
لاہور /مریدکے(نا مہ نگار ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قا دری نے کہا ہے کہ نوازشریف قومی سلامتی کے اداروں کو کوسنے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں ،نوازشریف قومی سلامتی کے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا کر غیر ملکی دشمنوں کا ایجنڈا پورا کر رہے ہیں ،گزشتہ چار دہائیوں سے ان کا خاندان اقتدار پر قابض ہے مگر پنجاب کے عوام کی حالت پہلے سے زیادہ بد تر ہوئی ہے ،شہباز شریف قوم کو بتائیں کہ پڑھا لکھا پنجاب،سستی روٹی،سستے گھر،دانش سکول سمیت تمام منصوبوں میں ہونے والی کرپشن کا ذمہ دار کون ہے؟جنگلہ بس اورنج ٹرین صرف لاہور میں کیوں ؟جنوبی پنجاب کے عوام کا الگ صوبہ ان کا جمہوری حق ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مریدکے میں نظام مصطفی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی ،مولانا مجاہد عبد الرسول خان ،ملازم حسین ڈوگر ،مولنا محمد یوسف رضوی ،مولانا شیر محمد مجتبا ئی ،محمد نوید قادری ،مولانا محمد ابرار عطاری آئندہ انتخابا ت میں ملک بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کریں گے اتحادکیلئے سیاسی جماعتوں سے گفتگو جاری ہے ۔
ثروت قادری