پنجاب میں عمران خان کا ذکر وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے‘ سعد رفیق
لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدر فیق نے کہاکہ پنجاب میں عمران خا ن کا ذکر وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے ، الیکشن کا معرکہ نزدیک آنے والا ہے دعا کریں کہ انتخابات ٹائم پر ہوجائیں ، 21کروڑ لوگوں کا فیصلہ کوئی اور نہیں وہ خود کریں گے ،تبدیلی ووٹ کے ذریعے ہی آنی چاہیے ، ہمیں پانچ سال کام کرنے کا موقع نہیں دیاگیا ،حکومت کو روکنے کیلئے بے شمار سپیڈ بریکر لگائے گئے ، دھرنے کی وجہ سے سی پیک تاخیر کا شکار ہوا ۔ ان خیالا ت کااظہارانہوںنے والٹن میں کارکنوں سے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ لاہور کا ووٹر ساری صورتحال کو دیکھ رہا ہے اور جو ہور ہا ہے ووٹرز کو سب پتہ ہے اور جس نے بھی آگے آنا ہے ووٹ کے ذریعے آئے ، ہمیں پانچ سال کام کرنے کا موقع نہیں دیاگیا ،ہمیں پانچ سال ملے ضرور لیکن دو سے اڑھائی سال ریاست کے ضائع کئے گئے اورحکومت کو روکنے کیلئے بے شمار سپیڈ بریکر لگائے گئے اور دھرنوں کی وجہ سے سی پیک تاخیر کا شکار ہوا اگر یہ سب کچھ نہ ہواہوتا اور ہمیں کا م کرنے دیا گیا ہوتا تو آج پاکستان کے حالات کچھ اور ہوتے لیکن پھر بھی ہمیں جتنا کام کرنے دیاگیا اس میں ہم نے دل و جان سے کام کیا اور ملک سے تونائی بحران کا خاتمہ کیا دیگر ترقیاتی منصوبے بھی شروع کر کے ان کو مکمل کیا ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان اور زرداری بتائیں کہ انہوںنے اپنے اپنے صوبوں میں کیا کام کئے ہیں لوگوں کو کیا سہولیات فراہم کی ہیں ۔ا نہوںنے کہاکہ سندھ اور کے پی کے رہنمائوں کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ پنجاب کو دوسرے صوبوں کی نسبت زیادہ فنڈز دئیے جاتے ہیں جبکہ یہ بات غلط ہے وفاق کی جانب سارے صوبوں کو ایک جیسے فنڈز ملتے ہیں بس اس کا صحیح استعمال کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔ میرے پاس اس بات کے ثبوت ہے کہ یہ حکومتیں نالائق ہیں کیونکہ میں سندھ کے پہلے اور اب والے وزیراعلیٰ سے ملاقا ت کرچکا ہوں اور اس پتہ چلتا ہے کہ یہ کام نہیں کرسکتے اور یہی حال کے پی کے والوں کا ہے انہوںنے کہاکہ یہ پہلے ہماری میٹرو کو جنگلہ بس کہتے رہے اور ا ب خود ہی یہ بس چلا رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان اور زرداری خود کام کریں تو نیکی جبکہ ہم کریں توگناہ انہوںنے تو کام کرنے ماحول ہی خراب کر کے رکھ دیا ہے ۔ انہوںنے الیکشن کمیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ذمہ داری سے کام نہیں کیا ، حلقہ 131کی عجیب وغریب کانٹ چھانٹ کی ہے حلقے سے دیہی آبادی کو ہی نکال دیا ہے ۔