ملک گیرنئے مذہبی وسیاسی اتحاد کا خیر مقدم کرتے ہیں ‘ مولانا اخترمحمدی
کراچی ( نیوز رپورٹر) جمعیت اہلحدیث پاکستان سندھ کے مرکزی رہنما مولانا اختر محمدی ‘ سندھ کے چیف آرگنائزر مولانا محمد یوسف سلفی ‘ اہلحدیث یوتھ فورس کے ناظم حافظ محمد حنیف سلفی اور دیگر رہنما مولانا بلال احمد سلفی ‘ مولانا معاویہ سلیم ‘ حافظ ابوبکر ‘ قاری عبدالرزاق ‘ وسیم الرحمن ‘ زاہد سلفی اور دیگر نے مشترکہ بیان میں ملک وقوم کو سیاسی ‘ اقتصادی اورمعاشرتی بحرانوں سے نکالنے اور داخلی وخارجی سازشوں سے محفوظ بنانے کے لئے مشترکہ جدوجہد کے لئے مولانا سمیع الحق کی سربراہی میں قائم ہونے والے تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں پر مشتمل نئے مذہبی وسیاسی اتحاد کاخیر مقدم کرتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔