تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچے آج شہلا رضا کی قیادت میں مزار قائد پر چراغ روشن کریں گے
کراچی (نیوز رپورٹر) تھیلے سیمیا کے عالمی دن کے حوالے سے عمیر ثناء فائونڈیشن کے تحت یکم مئی سے 8 مئی تک چلائی جانے والی تھیلے سیمیا آگاہی مہم کے سلسلے میں پیر 7 مئی کو شام 6 بجے باب ایمان مزارِ قائد پر تھیلیسیمیا کے سینکڑوں بچے اور ان کے والدین ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کی قیادت میں چراغ روشن کریں گے۔ تقریب میں میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن‘ سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر زاہد انصاری‘ سیکرٹری آف سوشل ویلفیئر حکومت سندھ عالیہ شاہد‘ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی اور دیگر شریک ہوں گے۔چراغ روشن کرنے کا مقصد تھیلے سیمیا کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔