قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہوں گے،بجٹ پر بحث جاری رہے گی
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی ) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس دوزہ وقفے کے بعد آج ہوں گے، دونوں اجلاسوں میں مالی سال 2018-19کے بجٹ پر بحث کی جائے گی۔سینیٹ کا اجلاس سہ پہر تین بجے چیئرمین محمد صادق سنجرانی کی صدارت میںہو گا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام پانچ بجے اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہو گا ، دونوں اجلاسوں میں مالی سال 2018-19کے بجٹ پر بحث کی جائے گی ، مالی سال 2018-19کا بجٹ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے 27اپریل کو پیش کیا تھا ، جس کے بعد 28اپریل کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے بجٹ پر بحث کا آغاز کیا تھا ، جبکہ قومی اسمبلی میں 2مئی کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بجٹ پر بحث کا آغاز کیا تھا ۔