39طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی، ایم فل ،ایم ایس اور ایم ڈی کی ڈگریاں تفویض
کراچی (نیوز رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان کی صدارت میں منعقدہ مجلس برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے حالیہ اجلاس میں13طلبا و طالبات کو پی ایچ ڈی،23طلباوطالبات کو ایم فل جبکہ ایک طالبعلم کو ایم ڈی(ڈاکٹر آف میڈیسن اور دو طلبہ کو ایم ایس(ماسٹرآف سرجری) کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔