پانامہ ڈرامہ شاہراہ دستور پر دفن ہوچکا‘ حاجی شاہ جہاں
کراچی(اسٹاف رپو رٹر) مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدر کراچی اور قومی اسمبلی کے حلقے NA-243 سے متوقع امیدوارحاجی شیخ محمد شاہجہاںنے کہا ہے کہ بلاول زرداری کے جلسوں اور آصف زرداری کے پارتٹی پر قبضے کی داستانوں سے پیپلز پارٹی کی منفی اور دوغلی سیاست کا چہرہ بے نقاب ہو رہا ہے۔ پانامہ کا ڈرامہ شاہراہ دستور پر دفن ہوچکا۔ قائد نواز شریف کی سربراہی میں بہت جلد پانامہ کا چہلم منائیں گے۔ مسلم لیگ(ن) عوامی مفادات کے خلاف گھنائونے کھیل کھیلنے کی بجائے خدمت کرنے کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ پیپلز پارٹی کے کارکن اپنی قیادت سے پوچھیں کہ پارٹی پر قبضے کی کہانی کی حقیقت کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی تاریخ خدمت ، جمہوریت اور عدلیہ کی سربلندی کی خدمات سے بھری پڑی ہے ہماری قیادت نے نہ کبھی روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر معصوم پاکستانیوں کو بے وقوف بنایا اور نہ ہی کھوکھلے نعروں کا سہارا لے کر قوم کی آنکھوں میں دھول جھانکی۔