صحافی زاہد قریشی اور فوٹو گرافر آصف قریشی ٹریفک حادثے کا شکار
کراچی( کرائم رپورٹر) مقامی اخبار کے سب ایڈیٹر زاہد قریشی اور انکے ہمراہ آصف علی شا ہ فوٹو گرافر موٹر سائیکل پر پریس کوریج کے لئے جا رہے تھے کہ پاور ہائوس نارتھ کراچی کے مقام پر اچانک ایک گاڑی سامنے آ جانے سے حادثے کا شکار ہوگئے جس کے نتیجے میں انہیں معمولی چوٹیں آئیں ۔ حادثے کے بعد وہ قریبی ہسپتال گئے جہاں مرہم پٹی کے بعد گھر پر آرام کرنے کے مشورے کے ساتھ ہسپتال سے فارغ کر دیاگیاہے۔