لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے‘ یعقوب شہباز
کراچی (نیوز رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ کراچی کا علاقہ ملیر پہلے ہی شدیدبد حالی کا شکار تھا کے الیکٹرک انتظامیہ نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر کے وہاں کی عوام کو ذہنی مر یض بنادیا تھااور اب ملیر جعفر طیار سو سا ئٹی میں غیر قانونی اینکرو چمنٹ کو ختم کرتے ہوئے وہاں کے عوام کی جائز املاک بھی شدید متا ثر ہوئی ہیں جس کے سبب ملیر جعفر طیار کی عوام دن رات گلیوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبورہیں پورا علاقہ اینکروچمنٹ کا شکار ہے‘ ملیر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے اس وقت پورے جعفر طیار میں سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا جگہ جگہ گندے پانی کے تالاب بنانے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وبائی امراض پھیلنے کابھی شدید خطرہ لاحق ہے ہم وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملیر جعفر طیار سوسا ئٹی میں رمضان سے پہلے غر یب متا ثرہ فیملیز کیلئے معا وضہ کا اعلان کریں تا کہ وہاں کی عوام سکون کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر سکے ساتھ ہی ساتھ محمود اختر نقوی صاحب سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ رمضان کی آمد سے پہلے مختلف مقامات پر جمع ملبے کو اٹھانے کیلئے اقدامات کریں۔