سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل کیخلاف پاسبان کی آئینی درخواست کی سماعت کل ہو گی
کراچی (نیوز رپورٹر ) سندھ صوبائی اسمبلی میں عجلت میں منظور کردہ سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوشنز لاز ترمیمی بل 2018ء کے خلاف پاسبان کی آئینی درخواست نمبر 2008-09ء کی سماعت 8 مئی کو سندھ ہائیکورٹ میں ہو گی۔ پاسبان کی جانب سے عرفان عزیز ایڈوکیٹ جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل دو رکنی بنچ کوسندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوشنز لاز ترمیمی بل 2018ء پر دلائل دیں گے۔