علی بہار بروہی نے سندھ گیمز میں کرپشن کے الزامات کوبے بنیاد قرار دیا
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن علی بہار بروہی، سابق کپتان قومی فٹبال ٹیم علی نواز بلوچ، سابق نیشنل کوچ حسن بلوچ اورمنیجر لاڑکانہ ڈویژن فٹبال ٹیم حاجی محمد ا صغر بروہی نے اپنے مشترکہ بیان میں 17ویں سندھ گیمزکو کامیاب ترین اور انتظامات کے حوالے سے شاندار قراردیتے ہوئے چند مفاد پرست عناصر کی جانب سے سندھ گیمز میں کرپشن کے الزامات کوبے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسپورٹس بورڈ اور خصوصی سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی کی کوشش سے اور دن رات کی انتھک محنت سے کامیاب ہوئے۔ ایسے ایونٹ کرانے پر سیکریٹری اسپورٹس سندھ نیاز علی عباسی اور اس کی ٹیم کو مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوستوں یاد رہے کہ اس قبل منعقد ہونیو الے سندھ گیمز ہوئے موجودہ سندھ گیمز ہر لحاظ سے مختلف اور بہترین تھا جس میں رہائش سمیت ،کھلاڑیوں کی ڈیلی الائونس کٹ ٹریک سوٹ سمیت دیگر سامان وغیرہ بہترین کوالٹی کے فراہم کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرست عناصر جوکہ اپنے مفاد کی خاطر سوشل میڈیا فیس بک پر بوگس خبریں چلارہے ہیں،جو سب جھوٹ پر مبنی ہے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ان خبروں میں کوئی میں کوئی صداقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص خود مارکیٹنگ کمیٹی میں سنیئر وائس چیئرمین ہواور
اور اس موتی والے کوکوئی دانا نہیں ملا تو کرپشن ہوگئی کوئی اس سے تو حساب طلب کرے، جس نے پورے شہر اپنی پبلسٹی کے بینز لگائے تھے۔کریشن کے نام پر ایک شخص کو ٹارگٹ بنانا پیچھے مقاصد کچھ اور نظر آتے ہیں۔سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عبدالحمید نے کہا کہ 2018 کے گیمز نے سابقہ ریکارڈ کو بریک کیا ۔شرکاء کو بہترین قسم کے ٹریک سوٹ اور شوز فراہم کیے گئے۔