آل بلوچستان باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ
چمن(نامہ نگار) آل بلوچستان چمپئین ،قلعہ عبداللہ چمپیئن ،آل بلوچستان مسٹر اچکزئی اورمسٹر چمن باڈی بلڈنگ مقابلے 7 مئی کو سہ پہر تین بجے بی آر ایس پی سپورٹس کمپلیکس بوائز ڈگری کالج چمن میں باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر احمد شاہ اچکزئی اوردیگر کابینہ کے زیر نگرانی ہونگے جس میں صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اورچمن کے تمام باڈی بلڈنگ کلبوں کے کھلاڑی حصہ لینگے۔