فیڈرل ایریاز نے پاکستان کپ 2018 جیت لیا
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کپ 2018کا فائنل میچ فیڈرل ایریا نے 5وکٹوں سے جیت لیا ۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ کا فائنل خیبر پختونخواہ اورفیڈرل ایریا کے مابین کھیلا گیا۔فیڈرل ایریا نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔خیبرپختونخواہ کے تمام کھلاڑی 43.4اوورز میں 252رنز پر آئوٹ ہوگئے۔محمد حفیظ نے 1چھکا اور9چوکے لگاکر86گیندوں پر89رنز،شان مسعود نے 1چھکااور6چوکے لگاکر49گیندوں پر 52 رنز ، خرم منظور نے 4چوکے لگاکر35گیندوں پر 35 رنز ، اسرار اللہ نے 1چھکااور2چوکے لگاکر28گیندوں پر 26رنز،عادل امین نے 1چھکااور1چوکا لگا کر 25 گیندوں پر 22رنز بنائے جبکہ حسن خان 1چوکالگا کر 19گیندوں پر17رنزبناکر ناٹ آئوٹ رہے۔فیڈرل ایریا کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے عثمان خان شنواری نے 34رنز کے عوض 3،حسین طلعت نے 37رنز کے عوض 2جبکہ وقاص مقصود،رضا حسن اورعماد آصف نے بالترتیب41،48اور60رنز کے عوض 1,1کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ فیڈرل ایریا نے کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے سلمان علی آغانے 5چوکے لگا کر 77گیندوں پر 60رنز،سعد نسیم نے 1چھکااور7چوکے لگاکر 34گیندوں پر51رنز،رضا علی ڈار نے 7چوکے لگاکر53گیندوں پر49رنز،کامران اکمل نے 4چھکے اور2چوکے لگاکر 24گیندوں پر38رنز بنائے۔خیبر پختونخواہ کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے ضیاء الحق نے 60رنز کے عوض 2،محمد حفیظ،حسان خان اور محمد عرفان جونیئر نے بالترتیب 30،39اور54رنز دے کر ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی عثمان شنواری قرار پائے۔فیڈرل ایریا کو پاکستان کپ کا فائنل جیتنے پر 20لاکھ جبکہ رنر اپ خیبر پختونخواہ کو 10لاکھ روپے اورٹرافیز دی گئیں اورٹورنامنٹ کے بہترین بیسٹمین،بائولراورآل رائونڈرزکو 1،1لاکھ روپے دئیے گئے۔393رنز بناکرخرم منظور ٹورنامنٹ کے بہترین بیسٹمین،14وکٹ حاصل کرنے پر وقار مقصود بہترین بائولر جبکہ بلوچستان کے محمدنواز121رنز اور9وکٹوں کے ساتھ بہترین آل رائونڈر قرار پائے۔