وزیراعظم وڈیروں کے ساتھ سندھ کی غربت کامذاق اڑانے آئے‘ حلیم عادل

May 07, 2016

کراچی(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ سکھراقتدار سے عشق کا ادھورا فسانہ ثابت ہوگا،انہوں نے اپنے وی وی آئی پی لوگوںکوتو ٹھنڈے ماحول میں بٹھایا مگرعوام کوگرمی میں کھلے آسمان تلے مرنے کے لیے چھوڑ رکھا رکھا تھا۔عوام بھوک پیاس اور گرمی سے نڈھال ہے ،وزیراعظم وڈیروں اور نوابوں کے ساتھ سندھ کی غربت کا مذاق ا ڑانے آئے تھے ،آگئے ہی سندھ کی عوام پیپلزپارٹی کی حکومت کے آگے مصیبتوں تلے دبی ہوئی ہے اوپر سے پنجاب کے مطلب پرست حکمرانوں نے رہی سہی کسر نکالنے کا فیصلہ کررکھا ہے ،نایاب ہرنوں کا گوشت کھانے والے اپنی عوام کو دال روٹی دینے کے حق میں بھی نہیں ہیں ۔جمہوریت کے ٹھیکیدار ائیرکنڈیشن کمروں میں بیٹھ کر 20کروڑ عوام سے لوٹی گئی دولت سے عیاشیاں کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عادل ہاﺅس میں پی ٹی آئی کے رہنما فیاض علی لغاری سے ہونے والی ملاقات میں کیا،اس موقع پر نعیم عادل شیخ ،اقبال شیخ ،آغا رفیع اللہ ،کاشف نظامی بھی موجود تھے ۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ بھر میں غربت کے ڈیرے ہیں ماﺅں کے پاس بچوں کے علاج کے تو کیا کھانے کے پیسے تک نہیں ہیں۔

مزیدخبریں