محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ اور بلتستان ڈویژن کے چندایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
سندھ ، پنجاب ، بلوچستان سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی زوروں پر ہے۔ آگ اگلتےسورج نے لوگوں کو بے حال کررکھا ہے،،،گرمی کی شدت کم کرنےکےلیےلوگ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کر رہے ہیں۔ ادھرگلگت بلتستان ڈویژن کے اضلاع غذر اور دیامر کے بالائی پہاڑی علاقوں میں کئی روز سے وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ میں گزشتہ روز ہونیوالی موسلادھار بارش کے بعد موسم سرد ہوگیاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے، سب سے زیادہ گرمی دادو میں چھیالیس ڈگری ریکارڈ کی گئی۔