صدر نے پارلیمنٹ کے بالادستی کیلئے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کئے: منظور وٹو
لاہور (خبر نگار) صدر پی پی پی پنجا ب مےا ں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پےپلز پا رٹی کی جمہوری حکو مت نے گز شتہ پانچ سا لہ دورِ حکو مت مےں پاکستان کے عوا م کو اختےار کی منتقلی، جمہورےت کی مضبوطی اور وفاقِ پاکستان کے مقاصد کو حقےقی معنوں مےں پورا کر کے قوم کو جمہورےت کے گراں قدر ثمرات سے مستفےد کےا ہے۔ آئےنِ پاکستان جس کا حلےہ سابق آمروں نے بگاڑ کر رکھ دےا تھا، اسے پاکستانی عوام کی اُمنگوں کے مطابق اصل شکل مےں بحال کےا گےا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے ملک کے سےاسی نظام مےںپارلےمنٹ کی با لادستی قائم کرنے کے لےے اپنے اختےا رات رضا کارانہ طور پر پارلےمنٹ کو منتقل کئے ےہ وہی اختےارات تھے جن کے ذرےعے قو می اسمبلی مےں اکثرےت رکھنے کے با وجود سا بق چارجمہوری حکو متو ں کو تحلےل کےا گےا۔ انہو ں نے کہا کہ جمہوری حکو مت نے اسلا م آبا د کے وفا قی سےکر ٹرےٹ مےں بےٹھے کسی بےو رو کرےٹ کی بجا ئے گلگت بلتستا ن کو سپےشل سٹےٹس دے کر عوا می لو گو ں کو اختےارات تفوےض کئے جبکہ پشتونوں کو خےبر پی کے کی شکل مےں شناخت دی۔ بلو چ عوا م کی سےاسی اور معا شی محرومی کو کم کر نے کے لےے آغا زِ حقو قِ بلو چستا ن کا اعلا ن پی پی پی کی حکومت کا اےک انتہائی اہم اقدام تھا۔ انہوں نے کہا کہ ےہ پانچ سالہ جمہوری دور کا ثمر ہے کہ بلو چستان کی بڑی سےاسی جماعتوں نے وفاقِ پاکستان کے اندر رہتے ہوئے سےاست کرنے کا فےصلہ کےا ہے۔ پےپلز پارٹی کے جمہوری دور مےں پاکستا ن گندم درآمد کرنےوالے ملک سے گندم برآمد کرنےوالا ملک بن گےا ہے۔ ملک کی تارےخ مےں پہلی مرتبہ ہماری برآمدات کی مالےت پچےس ارب ڈالر ہوئی ہے اور برآمدات کی مالےت مےں اضا فہ آنےوالے بر سو ں مےں بر قرار رہے گا۔ ایران پاکستان گیس لائن پراجیکٹ پیپلز پارٹی کی آزاد خارجہ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔