پنجاب میں 17 افسر تبدیل، ڈاکٹر ساجد یوسفانی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن تعینات
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 17 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق راشدہ ملک چیئرپرسن ٹیوٹا کو تبدیل کرکے سیکرٹری مینجمنٹ پروفیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ندیم حسن آصف وائس چیرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ کو چیئرمین ٹیوٹا کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ساجد یوسفانی کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی کو تبدیل کرکے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔ فہمیدہ مشتاق ممبر انکوائریز محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کو تبدیل کرکے سیکرٹری سوشل ویلفیر تعینات کیا گیا ہے۔ ملک مختار احمد نول ایڈیشنل سیکرٹری سکولز کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ریگولیشن تعینات کیا گیا ہے۔ خورشید علی زیدی ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک تعینات کیا گیا ہے۔ محمد معین اختر ایڈیشنل پروگرام ڈائریکٹر ہیلتھ سیکٹر ریفارمز پروگرام کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر ویمن ڈائریکٹوریت میں تعینات کیا گیا ہے۔ ظہیر عباس ایڈیشنل کلکٹر اوکاڑہ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل پروگرام ڈائریکٹر ہیلتھ سیکٹر ریفامز پروگرام تعینات کیا گیا ہے۔ افتخار کتب چیئرمین ریونیو اتھارٹی 30 روز کی چھٹی پر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔راشد محمود سپیشل سیکرٹری فنانس کو چیئرمین ریونیو اتھارٹی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ محمد جاوید الیاس چیف انجینئر لاہور رنگ روڈ کو تبدیل کرکے چیف انجنیئر ساوتھ زون ہائی وے تعینات کیا گیا ہے۔ محمد اشرف ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز لاہور کو سی ای لاہور رنگ روڈ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ ناصر جلیل ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز شیخوپورہ کو تبدیل کرکے ایس ای صوبائی بلڈنگ سرکل ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔ محمد اقبال کھوکھر ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز سرگودھا کو تبدیل کرکے ای ڈی او ورکس اینڈ سروسزچکوال تعینات کیا گیا ہے۔ محمد طارق نوید ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز چکوال کو تبدیل کرکے ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔ عامر سیال کیفی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس کو تبدیل کرکے سب رجسٹرار گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔