شفیق آباد : گھر میں آتشزدگی، 5 سالہ بچی زندہ جل گئی، بھائی شدید زخمی
لاہور ( نامہ نگار)شفیق آباد کے علاقہ میں اےک گھر مےں آگ لگنے سے 5سالہ بچی زندہ جل گئی جبکہ اس کا اڑھائی سالہ بھائی شدید زخمی ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ قصورپورہ کا رنگ ساز عمران کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر تھا جبکہ اس کی بیوی اپنے دونوں بچوں 5سالہ بیٹی مومنہ اور اڑھائی سالہ بیٹے انجم عمران کو گھر میں چھوڑ کر تندور سے روٹیاں لینے بازار چلی اور گھر کو تالہ لگا گئی۔ اس دوران پر اسرار طور پر آگ لگ گئی۔ 5سالہ مومنہ جھلس کر جاں بحق جبکہ اڑھائی سالہ انجم شدید زخمی ہوگیا۔ آگ دیکھ کر محلے داروں نے ریسکیو 1122اور ایدھی ایمبولنس کو اطلاع دی۔ امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا۔ ماں کو غشی کے دورے پڑنے لگے اور وہ بے ہوش ہوکر گر گئی۔ زخمی بچے اور ماں کو ہسپتال داخل کرادیا گیا۔