گوجرانوالہ ڈویژن کی 6 سیٹوں پر کانٹے کا مقابلہ متوقع، راولپنڈی کے 7 حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن مستحکم
کراچی (خصوصی رپورٹ) گوجرانوالہ ڈویژن کی 6 سیٹوں پر کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ امت کے مطابق قومی اسمبلی کے 23 حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن مضبوط اور 4 میں کمزور ہے۔ ناقص حکومتی کارکردگی کے باعث پی پی امیدواروں کو انتخابی مہم میں مشکلات کا سامنا ہے۔ صرف ایک حلقے میں فتح کا امکان ہے۔ 9 حلقوں میں تحریک انصاف کے امیدوار بہتر پوزیشن میں ہیں۔