مولانا عبد الرشید غازی کے بیٹے کی مشرف کے خلاف قتل کی ایف آئی آر کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد (این این آئی) لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے بھتیجے اورغازی عبدالرشید کے بیٹے ہارون الرشید نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے بھتیجے اور مرحوم غازی عبدالرشید کے بیٹے ہارون الرشید نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکرتے ہوئے کہا کہ لال مسجد کمیشن رپورٹ سے واضح ہوگیا ہے کہ لال مسجد آپریشن کا حکم سابق صدر پرویز مشرف نے دیا تھا۔ اس غیرقانونی آپریشن میں میرے والد غازی عبدالرشید اوردادی سمیت کئی بے گناہ افراد کا قتل کیا گیا۔ تھانہ آبپارہ پولیس نے درخواست کے باوجود سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج نہیں کی۔ درخواست گزار نے سابق صدر پرویز مشرف اور تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے ایف آئی آر درج کرانے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی۔
درخواست / دائر