بنک آف پنجاب سکینڈل کیس: سپریم کورٹ کا 7 درخواستوں پر پیراوائز جواب 20 مئی تک پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں بنک آف پنجاب سکینڈل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے بنک کے وکیل انور منصور خان کو حکم دیا کہ وہ بنک کے خلاف دائر 7 درخواستوں پر پیراوائز جواب 20 مئی تک عدالت میں پیش کریں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو بنک آف پنجاب کے وکیل انور منصور خان عدالت میں پیش ہوئے۔
بنک آف پنجاب