سرکاری مکانات پر قبضہ، 8 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم
اسلام آباد (ثناءنیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آٹھ پولیس اہلکاروں کے خلاف سرکاری مکانات پر قبضہ کرنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز یاسین فاروق کو حکم دیا ہے کہ وہ پولیس اہلکاروں اور سٹیٹ آفس کے ملوث افسران کو گرفتار کر کے جیل بھجوائیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو آج منگل کو عدالت میں پیش کریں جبکہ جسٹس شوکت صدیقی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عدالتی حکم پر مکانات پر قبضہ ختم کرایا ۔ پولیس کو دوبارہ قبضہ کرنے کی جرات کیسے ہوئی عدالت نے کیس کی مزید سماعت آج منگل تک ملتوی کر دی سرکاری مکانات پر قبضہ کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت جسٹس صدیقی نے فوری طور پر ایس ایس پی آپریشنز اسلا م آباد یاسین فاروق کو پیش ہونے کا حکم دیا۔
قبضہ کیس