حلقہ ارباب ذوق کے انتخابات‘ درنجف سیکرٹری‘ عثمان ضیاءجوائنٹ سیکرٹری منتخب
لاہور (کلچرل رپورٹر) حلقہ ارباب ذوق لاہور کے سالانہ انتخابات گزشتہ روز ایوان اقبال لاہور میں ہوئے جس میں درنجف زیبی 149 ووٹ لے کر سیکرٹری منتخب ہوئیں۔ ان کے مدمقابل غافر شہزاد کو 11 ووٹ ملے۔ عثمان ضیا پہلے ہی بلامقابلہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو چکے ہیں۔