سٹاک مارکیٹیں تیز‘ مجموعی سرمایہ کاری 47 کھرب سے بڑھ گئی
کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 30.07 پوائنٹس کے اضافہ سے 19256.70 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 16.90 پوائنٹس کے اضافہ سے 14814.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پیر کو کراچی سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 30.07 پوائنٹس کے اضافہ سے 19256.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 393 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 189 کمپنیوں کے حصٍص کی قیمتوں میں تیزی، 189 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 47 کھرب 51 ارب 52 کروڑ 35 لاکھ 59 ہزار 427 روپے سے بڑھ کر 47 کھرب 74 ارب 72 کروڑ 58 لاکھ 60 ہزار 564 روپے ہو گیا۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 3.43 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 4049.70 پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 107 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 34 کے حصص میں اضافہ، 16 کے حصص میں کمی جبکہ 57 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔