بھارت کی جانب سے دریائے چناب کا پانی روکنے کا اقدام قابل مذمت ہے: واٹر موومنٹ
لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان واٹر موومنٹ کے رہنماﺅں نے انڈیا کی جانب سے دریائے چناب کا پانی روکنے پرشدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی طرف آنے والے دریاﺅں کا پانی روک رہا ہے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں پاکستان واٹر موومنٹ کے کنوینر حافظ سیف اللہ منصور، حافظ خالد ولید،ڈاکٹر ابو وقاص و دیگر نے کہا کہ بھارت امریکہ کی خطہ میں موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جلد سے جلد پاکستانی دریاﺅں پر ڈیموں کی تعمیر مکمل کرنا چاہتا ہے۔