سابق حکمرانوں کی عدم دلچسپی سے تاجروں میں احساس محرومی پیدا ہوا: عرفان شیخ
لاہور (کامرس رپورٹر) سینئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس و قومی تاجر اتحاد لاہور صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی معیشت میں عدم دلچسپی سے تاجروں میں احساس محرومی پیدا ہوئی اور معیشت برباد جس کی وجہ سے لاکھوں افراد بے روزگار صنعت و تجارت بند ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کی حوصلہ شکنی نہ کی جاتی اور ان سے مشاورت جاری رکھی جاتی تو آج معیشت کا یہ حال نہ ہوتا۔