مکرمی! میں آپ کے روزنامہ کے توسط سے پوری قوم کی توجہ ایک انتہائی اہم مسئلہ کی طرف دلانا چاہتا ہو کہ ہم ایک خالص اسلامی ملک کے شہری اور بحمداللہ کہ مسلمان ہیں لیکن دکھ کی بات یہی ہے کہ ہم اپنے مذہبی شعائر سے ہی بالکل بے بہرہ اور لاپروا ہیں۔ خصوصاً ہم ”السلام علیکم“ اور ”اللہ حافظ“ جیسے اہم ترین دعائیہ کلمات کی غلط ادائیگی کو محض بطور فیشن اپنائے ہوئے ہیں۔ ہمیں کچھ پروا نہیں کہ ان انتہائی مقدس اور مقدم الفاظ کی فیشنی انداز میں غلط ادائیگی کے کیا معنی نکلتے ہیں۔اللہ حافظ کہا کریں اِلا حافظ نہیں (حافظ عبدالوحید 79/B محمد پورہ، جی ٹی روڈ، ساہیوال)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024