کور کمانڈر گالف چیمپئن شپ گوجرانوالہ نے جیت لی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) کور کمانڈر گولف چیمپئن شپ گوجرنوالہ گولف کلب نے جیت لی۔ لاہور گریثرن کلب میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے 316 گولفرز نے حصہ لیا جس میں ایمچور، ویٹرنز، سینئر خواتین آفیسرز اور گرلز انینڈ بوائز کیٹیگریز کے مقابلے ہوئے۔ مقابلوں میں لاہور گریثرن کے شیراز حسین نے چیمپئن شپ کے بہترین گولفر کا اعزاز حاصل کیا۔ کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل مقصود احمد نے انعامات تقسیم کئے۔