”پیپلز پارٹی بھٹو اور بینظیر کی سوچ کو لیکر آگے بڑھ رہی ہے“
لاہور(خصوصی رپورٹر) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے اپنے منشور میں روٹی، کپڑا اور مکان کے بنیادی نعرہ میں علم، صحت، سب کو کام‘ دہشت سے محفوظ عوام اوراونچاہوجمہور کا نام کوشامل کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے رہنماﺅں فائزہ ملک اوربیرسٹر عامر حسن نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ میں منعقدہ فکری نشست بعنوان ”پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور.... ایک تجزیہ“ کے دوران اپنے خطاب میں کیا۔ نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹررفیق احمد نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز لاہورکے شعبہ¿ خواتین کی صدر فائزہ ملک نے کہا کہ ہم ذوالفقارعلی بھٹو اورمحترمہ بے نظیر بھٹو کی سوچ کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ بعض جماعتیں اپنی انتخابی مہم کھل کر چلارہی ہیںلیکن پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کاتسلسل نہایت ضروری ہے اور ہم آنیوالی حکومت کو سپورٹ کریں گے۔ بیرسٹر عامر حسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لاہور سے ایک بڑی سیاسی جماعت کے رہنما عمران خان کے مقابلہ میں ایک عام سیاسی ورکر کو ٹکٹ دے کر ثابت کیا ہے کہ وہ واقعی تبدیلی کی خواہشمند ہے۔پروفیسرڈاکٹررفیق احمد نے کہا کہ قائداعظمؒ، علامہ محمد اقبالؒ اورمادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کے نظریا ت وتصورات اوران کا وژن ہمارے سامنے موجود ہے یعنی اسلامی جمہوری فلاحی مملکت کے قیام کیلئے منصوبہ بندی کرنا۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ¿ پاکستان ہمارے آئین کا حصہ ہے لیکن منشورمیں اس حوالے سے کوئی بات موجود نہیں ہے۔