میاں نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں: ماجد ظہور
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے نہرو پارک سنت نگر میں لیگی کارکن منظور مانی کرکٹر، کے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے امیدوار ماجد ظہور، عفی ملک، افتخار علی شاہ، نومی ملک، لالہ جبار، فیضان منظور مانی، عامر خان حفیظ خان، حسن بٹ، علی ملک، وسیم اکبر، بابر صابر، گل بٹ، نارا بٹ، چودھری توفیق احمد، حاجی طلعت اور عارف قریشی موجود تھے۔ ماجد ظہور نے کہا کہ یہ میاں نواز شریف کا آبائی حلقہ ہے۔ انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کراس حلقے کو مسلم لیگ کا قلعہ ثابت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ہی اس ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔