محصورین پاکستان اور بنگلہ دیش کی طرف سے مجید نظامی کی اہلیہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے مجالس
ڈھاکہ ( ) روزنامہ نوائے وقت ، دی نیشن گروپ کے چیف ایڈیٹر اور رابطہ ٹرسٹ کے نمائندہ محترم مجید نظامی کی اہلیہ محترمہ ریحانہ مجید نظامی کے لئے بنگلہ دیش میں بد سے بدترین زندگی گزارنے والے محصورین نے اپنے اپنے علاقوں میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے مجالس کا اہتمام کیا۔ قرآن خوانی، میلاد شریف، فاتحہ خوانی اور اجتماعی طور پر مغفرت کی دعائیں کی گئیں۔ ان کے لواحقین و پس ماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ خاص پور، گیلہ تلہ، رحیم نگر، رام پور،جیپور، گائے بندھا اور رنگ پور کے محصور کیمپوں میں خاص طور پر مرحومہ کے انتقال پر ملال پر حسرت زدہ رنجور اور ملول محصورین نے دعائیں کیں کیونکہ مرحومہ کی خاص مراعات و خدمات سے یدزمان نصیب سفیض رہے ہیں۔ تمام مجبور، مظلوم، محصور پاکستانیوں کی دعا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ مرحومہ کو قبر میں کروٹ کروٹ جنت الفردوس عطا فرمائے یا رب العالمین۔