اسسٹنٹ کمشنرز سرکاری قیمتوں پراشیا خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں،ڈ اکٹر طارق 

Mar 07, 2025

اسلام آباد(وقائع نگار) اسلام آباد میں ماہ رمضان میں عوام کو اشیا خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کیلئے نگران کمیٹی کا پہلا اجلاس کنونئیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی زیر صدارت جمعرات کے روز منعقد ہوا. اجلاس میں وفاقی وزیر حنیف عباسی، وفاقی سیکریڑی داخلہ خرم آغا، چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی. اجلاس میں رمضان ریلیف پیکج کے تحت قائم سستے بازاروں اور اسٹالز پر اشیا خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر عوام کو فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا.اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں رمضان ریلیف پیکج کے تحت 5 بڑے سستے بازار اور 20 سٹالز قائم کئے گئے ہیں اور اشیا خوردونوش کی قیمتوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ اور کنٹرول کرنے کیلئے اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے. اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مشترکہ ٹیموں نے ابتک مختلف سستے بازاروں، اسٹورز اور سٹالز ہولڈرز کو نہ صرف جرمانے کئے بلکہ قانونی کارروائیاں کرتے ہوئے ابتک 117 افراد کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے.اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد کے سستے بازاروں اور سٹالز پر اشیا خوردونوش کی مختلف اشیا کی قیمتیں لاہور اور راولپنڈی کے مقابلے میں نسبتا کم ہیں اور رمضان ریلیف پیکج کے تحت قائم سستے بازاروں سمیت دیگر سٹالز پر اشیا خوردونوش کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے. اجلاس کو بتایا گیا کہ رمضان ریلیف پیکج کے تحت قائم سٹالز پر چینی 130 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے 

مزیدخبریں