جلہ جیم ( نامہ نگار)انتظامیہ اور سیاستدانوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے جلہ جیم شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا۔جلہ جیم کی تمام رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں۔ گندے پانی کے کھال بند ہونے سے پانی سڑکوں پر جمع رہتا ہے۔ کوڑا پھینکنے کی جگہ نہ ہونے سے شہر کے چوراہوں پر گندگی کے انبار لگے ہیں۔ جلہ جیم محلہ صرافہ بازار۔ محلہ قصائیاں والا۔ محلہ ونجارپورہ۔ مین بازار۔ گلی مالیوں والی کے گندے پانی کے کھال گندگی بھر جانے کیوجہ سے بند ہو چکے ہیں۔ شہریوں حاجی عبدالمجید۔ محمد اقبال جاوید۔ حاجی عبدالستار۔ ملک محمد ارشاد۔ مشتاق حسین زرگر۔ کلیم جاوید بھٹی۔ میاں نجف حسین۔ شاہد عباس۔ رانا خوشی محمد۔ محمد ارشاد بوٹل۔ عبدالخالق۔ نجم الحسن بھٹی۔ حاجی اللہ ڈیوایاودیگر نے کمشنر ملتان ڈپٹی کمشنر وہاڑی اسسٹنٹ کمشنر میلسی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
انتظامیہ ومنتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی‘جلہ جیم شہر کھنڈرات میں تبدیل
Mar 07, 2025