رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)ایس پی انویسٹی گیشن ارسلان زاہد نے کہا ہے کہ انصاف میں تاخیر ناانصافی کے مترادف ہے، پولیس افسران اپنے ذمہ مقدمات اور درخواستوں کو بروقت نمٹا کر عوام الناس کو ریلیف دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلی کچہری کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر شہریوں کی درخواستیں سنتے ہوئے انکے مسائل کے حل اور شکایات کے ازالہ کیلئے احکامات جاری کیے۔
ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان کی کھلی کچہری ٗ سائلین کے مسائل سنے
Mar 07, 2025