شاہ جمال جیسے پسماندہ علاقہ میں کالج طلبا کیلئے نعمت سے کم نہیں: مہر نیاز حسین

Mar 07, 2025

شاہجمال (نامہ نگار)نجی گروپ آف کالج شاہ جمال کا الحاق تعلیمی بورڈ ڈیرہ سے کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر کالج ڈاکٹر حفیظ سہرانی سے مجلس شہریان شاہجمال کے صدریاسین ابرار، جنرل سیکرٹری ملک سلیم عاربی اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد شفیق خان نے ملاقات کر کے مبارکباد دی۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل مہر نیاز حسین نے کالج کی تعلیمی خدمات بارے بتاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کالج شاہجمال جیسے پسماندہ علاقہ میں طلباء و طالبات کے لئے نعمت سے کم نہیں اب طلباء و طالبات کو اعلی تعلیم کیلئے دوسرے شہروں میں نہیں جانا پڑے گا۔ 

مزیدخبریں