ابراہیم حسن مراد سے مہران مواحد فر کی ملاقات،ملکر نوجوانوں کو بااختیار بنائینگے 

Mar 07, 2025

لاہور (لیڈی رپورٹر) اسلامی جمہوریا ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی کے جوہر ٹاؤن کیمپس میں آمد اور سابق صوبائی وزیر اور صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد سے خصوصی ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ، تعلیمی تعاون اور باہمی دلچسی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئر مین اور صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے ایرانی قونصل جنرل کو یونیورسٹی کے تعلیمی و تحقیقی پروگرامز اور فیکلٹی بارے میں بریفنگ دی۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ ایران اور پاکستان کے تعلیمی ادارے آپس میں تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ سابق وزیر نے ایرانی طلباء کیلئے یو ایم ٹی میں سکالرشپس فراہم کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ یو ایم ٹی بین الاقوامی طلباء کو جدید تعلیمی سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ جس سے نہ صرف تعلیم کا معیار بلند ہوگا بلکہ دونوں ممالک کے نوجوان بااختیار ہو کر ملکی ترقی میں قلیدی کردار ادا کریں گے۔ابراہیم حسن مراد نے مہران مواحد فر کو مسلم سائنٹسٹ سمٹ میں شرکت کی دعوت بھی دی، جسے ایرانی قونصل جنرل نے خوشی سے قبول کیا۔ ایرانی قونصل جنرل نے ابراہیم حسن مراد کی بطور سابق وزیر عوامی خدمات کو خوب سراہا۔ ملاقات کے اختتا م پر صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر کو سوینئر بھی پیش کیا۔

مزیدخبریں