گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر کاسپیشل ایجوکیشن سنٹر چندا قلعہ کھیالی شاہ پور ٹاون کادورہ

Mar 07, 2025

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد کاگورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر چندا قلعہ کھیالی شاہ پور ٹاون کا اچانک دورہ،سکول میں انہوں نے بچوں سے معیار تعلیم اور سہولیات بارے استفسار کیااور بچوں سے تعلیمی سوالات بھی پوچھے اور بچوں سے اظہارِ شفقت کیا۔انہوں نے سپیشل بچوں سے خوشگوارماحول میں خصوصی ملاقات اورطلبہ سے ان کی دلچسپی،تعلیمی و دیگر سہولیات بارے بھی استفسار کیا اوراساتذہ کوسپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت پرخصوصی توجہ دینے کی تلقین کی۔ڈپٹی کمشنرنے سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں سکول بلڈنگ، فرنیچر، کلاس رومز، صفائی ستھرائی سمیت گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کیااور ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

مزیدخبریں