انسہ ادریس عباسی نے سے بی ایس(آئی آر)میں ڈگری حاصل کر لی

مری(بیوروچیف )انسہ ادریس عباسی نے انٹرنیشنل اسلامک یورنیورسٹی اسلام آباد سے بی ایس(آئی آر)میں ڈگری حاصل کر لی آنسہ ادریس عباسی کا تعلق مری کے گاؤں ملوٹ یونین کونسل گھوڑا گلی سے ہے اس موقع پر آنسہ ادریس عباسی کا کہنا ہے کہ یہ میرے والدین اور استاتذہ کی محنت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے، آج میں جو گریجویشن کی ٹوپی اور گاؤن پہن کر ہاتھ میں ڈگری اٹھانے کھڑی ہو صرف ماما پاپا کی وجہ سے میں اپنے والدین کے بغیر کچھ بھی نہیں ہو اس ڈگری کے ملنے کی وجہ میرے والدین کی محنت سپورٹ اور دعائیں ہیں میرے والدین کا اعتماد اور پیار ہی میری قوت و طاقت ہے اور والدین کے تعاون کی وجہ سے مجھے حوصلہ ملا اور کامیابی حاصل ہوی آنسہ ادریس کا مزید کہنا تھا کہ میرا یقین ہے کہ جب والدین کی دعایں اور اللہ پاک کی ذات پر بھروسہ ہو تو کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے اس موقع پر اہل علاقہ و عزیز اقارب کی جانب سے مبارکباد دی گی وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ان کے والدین کا سایہ ہمیشہ ان کے سر پر سلامت رکھے اور والدین کی دعاں کے ساتھ وہ اپنا خواب پورا کر سکے۔