وزیراعظم عمران خان کا قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پہ امریکہ میں پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں نے بھرپور اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا

وزیراعظم عمران خان کا قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پہ امریکہ میں پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں نے بھرپور اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے، امریکی ریاست نیو جرسی میں پی ٹی آئی امریکہ کی سینیر قیادت نے اس حوالے سے یوم تشکر منایا، اس موقع پہ پی ٹی آئی امریکہ کے صدر جنید بشیر ، جنرل سیکرٹری سام خان سینیر نائب صدر نوید وڑائچ سمیت نیو یارک ، واشنگٹن ورجینیا ، میری لینڈ اور نیو جرسی سے سینیر قیادت نے شرکت کی۔
اس موقع پہ مقررین نے وزیراعظم پاکستان کے اعتماد کے ووٹ حاصل کرنے کے اقدام کو سراہا اور کامیابی پہ شکر ادا کیا . ان کا کہنا تھا کہ اورسیز پاکستانی اپنے قائد کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس کامیابی کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں میں نیا جوش اور ولولہ نظر آتا ہے. مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام سے وزیراعظم عمران خان ملک میں پائی جانے والی مشکلات پہ قابو پانے کے بہتر اقدام کریں گے ۔ اپوزیشن کو چاہیے کہ غیر جمہوری رویہ ترک کرے اور سیاسی عناد کی آڑ میں ملک کو غیر مستحکم کرنے سے باز آئیں .